بٹ خیلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،خاتون سے اڑھائی ہزار لینے کی تحقیقات شروع

بٹ خیلہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،خاتون سے اڑھائی ہزار لینے کی تحقیقات شروع

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے لیبرروم میں لوئر دیرکے خاتون سے 2500روپے وصول کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیرلوئر کے ایک بیمارخاتون جس کاشوہربھی معذور بتایاجاتاہے علاج معالج کے غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے لبیرروم ائی تھی وہاں پرموجود عملہ نرس نے خاتون سے پانچ ہزارروپے کامطالبہ کیاان کے ساتھ پانچ ہزارروپے نہ ہونے کی وجہ سے دوہزارپانچ سوروپے روپے وصول کیاگیاشکایت موصول ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے ایکشن لیکرہسپتال کے نرس نے مریض کودوہزارپانچ سوروپے واپس کردی جس کی رپورٹ مختلف اخبارات میں شائع ہوئی جس پرمختلف اداروں نے تحقیقات شروع کردی جوبہت جلدرپورٹ تیارکرکے اعلیٰ حکام کوبجھوادی جائیگی۔

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر