رینجرز کارروائی ،نیو کراچی میں دکان سے متحدہ لندن کا اسلحہ پکڑا گیا

رینجرز کارروائی ،نیو کراچی میں دکان سے متحدہ لندن کا اسلحہ پکڑا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11Fمیں ایم کیوایم(لندن) کے سیکٹرآفس کے نزدیک مارکیٹ کی ایک دکان کے اندرچھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن) کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔ بر آمد کیے گئے اسلحے میں 4 عدد ایس ایم جیز بمعہ 10عدد میگزین،ایک عدد پوائنٹ223رائفل بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عددپوائنٹ 222 رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد 45بور ویپن بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عدد M-16رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد موڈیفائیڈ 30بورویپن بمعہ ایک عدد ٹیلی سکوپ اور 2عدد میگزین ،ایک عدد 7MM رائفل،14550عددمختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...