سوات ،المحمدیہ ایس ایف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

سوات ،المحمدیہ ایس ایف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

سوات (بیورو رپورٹ) المحمد یہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرہ ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر کے ازادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر جاری ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اقوام متحدہ بھی اس بربر یت خاموش بیٹھے تماشائی بن گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق تلفی بند کیا جائے ، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے ظلم پر نوٹس لیں اور ہندوستان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل لائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر