مردان ،آل پرائمری سکول ہیڈ ٹیچر ز کے انتخابات ،خالد یوسفزئی صدر منتخب
مردان ( بیورورپورٹ) آل پرائمری سکول ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مردان کے انتخابات میں خالد یوسفزئی صدر اور احسان اللہ جنر ل سیکرٹری کے لئے منتخب کر لئے گئے اس سلسلے میں پرائمری سکول ہیڈ ٹیچرز اور ہیڈ مسٹریس کا ایک اہم انتخابی اجلاس لیبر کالونی مردان میں منعقد ہوااجلاس میں اتفاق رائے سے ضلعی سطح پر کابینہ کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق خالد خان یوسفزئی صدر ، احسان اللہ جنر ل سیکریٹری، ضمیر گل سرپرت اعلیٰ ، حاجی سرتاج خان سئنیر نائب صدر ، سلطان غنی فنانس سیکریٹری ، مراد خان ڈپٹی جائنٹ سیکریٹری ، یا رمحمد نائب صدر ، مجاہد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ابراہیم خان آفس سیکریٹری شامل ہیں اجلا س میں ہیڈ ٹیچر کو دیگر مسائل کے متعلق غور کیا گیااور وزیر تعلیم محمد عاطف خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔