عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈی سی سوات

عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈی سی سوات

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) ڈی سی سوات عامر افاق نے کہا کہ عوام کی جائز مسائل بروقت حل کرنا اور نصاف عوام کی دہلیز پر دینا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں ہیں اسلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسروں کو دفاتر کے دروازے عوام کی جائز کاموں کیلئے ہر وقت کھولے ہوتے ہیں عوام بلاخوف وخطر اکر اپنے جائز مسائل کیلئے ہمارے مدد حاصل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ گوالیرئی چپریال اور بہا بازاروں کی اچانک دورہ کی موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے ان بازاروں میں اشیاء خوردونوش چیک کرلی اور لوگوں سے ملکر لوگوں کی مسائل سن لی اور بعض مسائل کو بروقت حل کرنے جبکہ بعض مسائل بہت جلد حل کرانے کی ہدایات جاری کردی دورے کی موقع پر اے ڈی سی محمد طاہر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد تحصیلدار مٹہ شاہ وزیر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کاکام عوام کو بروقت انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے اور اس بات کیلئے تمام افسران کی دفتروں کی دروازے عوام کیلئے انکی جائز کاموں کیلئے ہروقت کھولے ہیں اور عوام بلاخوف وخطر اپنے جائز کاموں کیلئے اسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور نکے افسران کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جو موجودہ صوبائی حکومت کے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی اولین ترجیحات میں ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر