کراچی:رینجرز کے خصوصی اختیارات میں3ماہ کی توسیع

کراچی:رینجرز کے خصوصی اختیارات میں3ماہ کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کردی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرزاختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات کی مدت 10اپریل 2018ء تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول