مشاہد حسین سید نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا

مشاہد حسین سید نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما اور مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیاکر نے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو بھجوا دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کراچی سے واپسی پر مشاہد حسین سید کا استعفیٰ منظور کریں گے۔واضح رہے کہ مشاہد حسین سید پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سیکرٹری جنرل رہے اور (ق)لیگ کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔