سعودی عرب میں مقید پختون پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے ،اسد لعل خان

سعودی عرب میں مقید پختون پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے ،اسد لعل ...

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے رہنماء آسد لعل خان نے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب میں قید اور مصیبتوں میں مبتلا پاکستانیوں بالخصوص پختونوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور سعودی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے ۔ سعودی جیلوں میں سالہاسال سے قید غریب پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکومت نے ان کے رہائی اور مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ آسد لعل خان نے کہا کہ پختونوں کے نام نہاد لیڈروں نے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں قید اور مسائل کے شکار پاکستانیوں اور خاص کر پختونوں کا کوئی حال تک نہیں پوچھا ۔آسد لعل خان نے کہا کہ بیرون ملک با لخصوص سعودی عرب میں قید پٹھانوں کے مسائل کے حل کے لئے کسی قسم یک قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے سعودی عرب میں پانچ سالوں سے مسائل اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کے لئے اقدامات نہ کرنا ان کی ناکامی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر