جمرود سے اسلحہ کی سمگلنگ ناکام ،ملزم گرفتار
جمرود( نمائندہ خصوصی) جمرود تحصیل تختہ بیک چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے فلائنگ کوچ نمبر 1888کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کر لیا جس میں 18عدد کلاشنکوف،40عددپستول ،ایک ڈنگرے مشین ،6650نائن ایم ایم کارتوس ،2240عدد کلاشنکوف کارتوس 5عددبٹ کلاشنکوف بر امد ہوئیں جبکہ ڈرایؤر رحیم گل ساکن اورکزئی ایجنسی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اسلحہ درہ آدم خیل میں بنایا گیا تھا جو باڑہ کے راستے سے ہوتے ہوئے جمرود سے پشاور نامعلوم مقام منتقل کیا جارہا تھا ۔ پولیٹکل انتظامیہ نے ملزم کے حلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ جمرود اے پی اے زاہد عثمان اور تحصیلدار شاہ وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کو بھی جمرود کی پر امن فضاء کو خراب کرنے اور اس کی زمین کو منفی سرگرمیوں میں اتعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔