دنیا سکڑ رہی ہے ، مسائل کو عالمی اشتراک سے ہی حل کی جا سکتا ہے : احسن اقبال

دنیا سکڑ رہی ہے ، مسائل کو عالمی اشتراک سے ہی حل کی جا سکتا ہے : احسن اقبال

واشنگٹن (این این آئی،صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جاری عالمی جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام جتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں، اقتصادی تعاون کے ذریعہ خطہ میں امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ،تمام مسائل کا حل بات چیت اور سیاسی سوچ سے ہی ہو سکتا ہے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال یہ بات نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جتنی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف دی ہیں اتنی کسی نے نہیں دیں لہٰذا پاکستان کی ان قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا سکڑ رہی ہے ،مسائل کو عالمی اشتراک سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے ذریعہ خطہ میں امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت اور سیاسی سوچ سے ہی ہو سکتا ہے ۔

احسن اقبال

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر