کشمیریوں نے نوازشریف کااستقبال کرکے تاریخ رقم کی،خواجہ اعظم

کشمیریوں نے نوازشریف کااستقبال کرکے تاریخ رقم کی،خواجہ اعظم

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹربلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہاکہ ضلع مظفرآبا د کی عوام نے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کا استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس کا سہرا راجہ محمد فاروق حیدر خان اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے سر ہے ۔گذشتہ روز کارکنان کے بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم رسول نے انہیں کامیاب جلسہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کامیابی کو کارکنان کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ کارکنان اسی طرح اتفاق واتحاد کا مظاہرہ جاری رکھیں پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی جس کے لیے کشمیر کے کارکنان کو محنت کرنا ہوگی ۔نواز شریف اورمریم نوازنے مظفرآباد جلسہ کی کامیابی دیکھ کر کہا کہ مظفرآبا د والوں نے پشاور سے دل خوش کر دیا ہے ۔میاں محمدنواز شریف اور مریم نواز نے کشمیری قوم سے اپنی لازوال محبت ثبوت دیا ہے مسلم لیگ ن پاکستان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں پاکستان میں مقیم کشمیر ی اپنے وو ٹ مسلم لیگ ن کے حق میں کا استعمال کر کے نون لیگ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔مظفرآباد کے شہریوں نے ہمشہ میزبانی کی جس حلقہ تین تمام کارکنان ،وکلا،سول سوسایٹی،تاجر برداری ،مسلم لیگ ن،خواتین ونگ،یوتھ ونگ،ایم ایس ایف این،میڈیا،الیکٹرنک میڈیا،کا شکریہ ادا کرتے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...