پوری دنیا میں قادیانیوں ، احمدیوں کا پیچھا کرینگے ،انجمن مہریہ نصیریہ

پوری دنیا میں قادیانیوں ، احمدیوں کا پیچھا کرینگے ،انجمن مہریہ نصیریہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)انجمن مہریہ نصیریہ پوری دنیا میں قادیانیوں ، احمدیوں کا پیچھا کریگی ،انجمن مہریہ نصیریہ کااگلا ہدف تمام اسلامی ریاستوں میں قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینا ہے ، حکومت آزادکشمیر نے ختم نبوت قرارداد منظور کرکے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینا بارے قانون سازی لائق تحسین ہے ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،،ممبران اسمبلی علی رضابخاری ، راجہ محمد صدیق، چودھری شہزاداحمد، سیکرٹری اسمبلی ارشاد قریشی ، انصاف وپارلیمانی امو رجنرل رضاعلی ایڈووکیٹ سمیت تمام معززین ممبران وسیاسی وسماجی جماعتوں کے لوگوں جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا۔ تمام اراکین کیلئے انجمن مہریہ نصیریہ دعائے خیر اور ہرممکن تعاون اور مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کی حکومت کو قادیانیوں / احمدیوں کیخلاف قانون سازی کرنے پر انجمن مہریہ نصیریہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلاتی ہے کہ ہم پوری دنیا میں نہ صرف امت مسلمہ کواس بات سے آّگاہ رکھنا چاہتے ہیں کہ قادیانیوں ، احمدی غیر مسلم ہیں بلکہ پوری دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں مسلمان کی تعریف ہے کہ وہ اللہ تعالی کی ذات کووحد ہ لاشریک مانتا ہوں اور نبی آخرالزاماں حضر ت محمد ﷺ کوآخری نبی مانتے ہیں۔ اور اس عقیدہ پرہیں کہ آپ ﷺ کے بعد نہ کوئی نبی آیا اور نہ کوئی آئے گا۔ انجمن مہریہ نصیریہ کے مطابق قادیانی معصوم مسلمانوں کے ایمان سے کھیلتے ہیں۔ غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے شکار لوگوں کوپیسہ ، بیرون ملک ویزہ کی لالچ اور لڑکیوں کے رشتے دیکر لوگوں کو گمراہ کیاجارہاہے ہم ایسا نہیں ہرگز نہیں کرنے دینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر