آزاد کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی ضمنی امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

آزاد کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی ضمنی امتحان کے انعقاد کی تاریخ ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایل ایل بی ضمنی امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ضمنی امتحان مورخہ 16فروری 2018سے آزاد کشمیر بھر میں منعقد ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کے مطابق جامعہ کشمیر کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایل ایل بی حصہ اول تا سوئم ضمنی امتحان2016 مورخہ 16فروری 2018سے پورے آزاد کشمیر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں منعقد کروایا جا رہا ہے۔ اس امتحان میں شمولیت کیلئے تمام اہل امیدواران کے متعلقہ کالجز/ادارہ جات کو رول نمبرسپلس آغاز امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری کر دی جائیں گی۔ جن امیدواران کو رول نمبر سلپ و ڈیٹ شیٹ نہ ملیں تو وہ سربراہ ادارہ کی وساطت سے ان نمبرات 05822-960466-70 Ext 249,259 پر رابطہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...