نواز شریف پر الزامات لگانے کا وطیرہ درست نہیں،حاجی غلام حسین شاہ

نواز شریف پر الزامات لگانے کا وطیرہ درست نہیں،حاجی غلام حسین شاہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)بزرگ کشمیری رہنماء حاجی سید غلام حسین شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر الزامات لگانے کا وطیرہ درست نہیں ۔اُنکی سیاست سے اختلاف رکھنے والے کچھ بھی الزام لگادیں ۔مگر وطن عزیز کا غدار نہیں کہا جاسکتا ۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بطور خاص قائد ن لیگ کی مظفرآباد آمد قابل قدر اور پیغام ہے کہ نواز شریف کا کشمیری قوم سے تعلق کرسی اقتدار کا محتاج نہیں۔حاجی غلام حسین شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نظریاتی مقاصد اُجاگر کرنے کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا سلسلہ شروع ہوا ۔لیکن آج اڑھائی عشروں کے بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے ۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ،ہندوستان نے دراندازی قرادیکر مٹانے کی کوشش کی ۔دُنیا کو بھی گمراہ کرنے میں کامیاب رہا ۔جبکہ پاکستان ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دُنیا کے سامنے جائز باور نہیں کراسکا ۔میاں نواز شریف ،پیدائشی کشمیری ہیں ۔اُنھیں کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے کام کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر