ہٹیاں بالا میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پروفیسر پر تشددکی مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن

ہٹیاں بالا میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پروفیسر پر تشددکی مذمت کرتے ہیں،شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ ہٹیاں بالا میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پروفیسر پر تشددد کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکومت اس واقعہ کا نوٹس لے اور پروفیسر جمیل پر بلاجواز تشدد کرانے والے ڈی سی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کرے ۔ریاست کے ہر فرد کو بنیادی حقوق حاصل ہیں جنہیں کسی کو بھی سلب نہیں کرنے دینگے۔آفیسرز عوام کے خادم ہوتے ہیں ان کی جانب سے اس طرح کاعوام کے ساتھ سلوک رو ا رکھنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے۔حکومت فوری ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس ناانصافی کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔