پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا 20فروری کو سپریم کو رٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کااعلان

پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا 20فروری کو سپریم کو رٹ کے سامنے ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)عدالتی فیصلہ جات پر عملدرآمد میں تاخیر ‘ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے 20فروری کو سپریم کو رٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کااعلان کردیا۔16فروری پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پر ریاست بھر کے ضلعی صدر مقامات پر سیمینارز ‘ بلڈ ڈونیشن کیمپس ‘ فری میڈیکل کیمپس اور واک کا اہتما م کیا جائے گا ۔پیرامیڈیکس کی ترقیابی عمل میں ڈی جی صحت عامہ سست روی سے کام لے رہے ہیں۔ پیرامیڈیکل کونسل قیام ‘سروس سٹریکچر پر 23فیصد فارمولہ کا اطلاق کیا جائے۔ اس بات کااعلان گزشتہ روز سنیٹر سٹوراسلام آباد میں مرکزی صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر سید وقار حسین جعفری کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا کیا گیا۔ اجلاس سرپرست اعلیٰ ممتاز حسین پیرزادہ‘ نگران اعلیٰ شیخ منظور احمد‘ چیئرمین سردار محمد یاسین ‘سینئرنائب صدر سردار امتیاز احمد‘ مرکزی رہنماء سید صمصام علی سامی ‘ ضلعی صدر میرپورراجہ شہزاد خان ‘ ضلعی صدر پونچھ نوید سلیمان ‘ ضلعی صدر بھمبرراجہ وحید اختر‘ضلعی صدر کوٹلی محمدمسعود اعوان ‘ضلعی جنرل سیکرٹری مظفرآباد نذیر احمدکھوکھر ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید لیاقت حسین نقوی ‘تحصیل صدر مظفرآباد راجہ اسد نصاب ‘ضلعی صدرنیلم شفقت اعوان‘ راجہ خالد شریف میرپور‘ چیف ٹیکنیشن راولاکوٹ سردار نجیب احمد ‘ چوہدر عثمان غفورضلعی کوٹلی ‘ داؤد احمد کوٹلی ‘ ضلعی صدر ہٹیاں بالا محمد مشتاق منہاس ‘ تحصیل صدر ارجہ راجہ شاہد ‘ سیدلطیف شاہ ‘ افضال احمد ‘ سردار محمد حلیم خان ‘ سردارزکی احمد سمیت آزادکشمیر بھر سے دیگر تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری اور سرپرست اعلیٰ ممتاز حسین پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریونٹو کیئر ٹیکنالوجی کی علیحدگی کے حوالے سے عدالت العظمیٰ اور عدالت العالیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر ‘ پیرامیڈیکس کی ترقیابی عمل میں ڈی جی صحت عامہ کی سست روی ‘ سروس سٹریکچر پر 23فیصد فارمولہ کا اطلاق ‘ پیرامیدیکل کونسل کاقیام ‘ پیرامیڈیکس کے ٹیکنیکل کورسز میں تاخیر سمیت پیرامیڈیکس کو درپیش دیگرمسائل معاملات کو یکسو کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...