شرمیلا فاروقی نے 21سا ل نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرادی

شرمیلا فاروقی نے 21سا ل نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرادی

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 21سال نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرا دی،جس پر نیب نے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کو 20 فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 21 سال نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرا دی،جس میں 21 سال کی نااہلی کوچیلنج کیاگیاہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کسی بھی قانون میں 21سال کیلئے نااہل قراردینے کی مثال موجودنہیں،شرمیلافاروقی کی نااہلی زیادہ سے زیادہ 10سال بنتی ہے،ان کا موقف تھا کہ پلی بارگین کرنے والے ملزم کونااہل قراردیناخلاف آئین ہے۔نیب نے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی،عدالت کی نیب کو 20فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

شرمیلا فاروقی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر