آزادی کشمیریوں کابنیادی حق جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے،شیخ ناصر

آزادی کشمیریوں کابنیادی حق جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے،شیخ ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان) اٹک میں کشمیر ڈے کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پرچےئرمین بلدیہ شیخ ناصر محمود مہمان خصوصی تھے،تقریب میں اے سی اٹک مرضیہ سلیم،وائس چےئرمین ملک طاہر اعوان اور چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نےئر اور ا سنےئر صحافیوں کے علاوہ سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین بلدیہ شیخ ناصر محمودنے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے،کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے،چےئرمین بلدیہ نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےء کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ،ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے،چےئرمین بلدیہ شیخ ناصر محمودنے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا ہے،تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے، کشمیر ڈے کے حوالے سے واک لالہ زار سٹیڈیم اٹک سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی،واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیاہے واک کے اختتام پر فوارہ چوک پر مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر پُر جوش تقاریر کیں، بعد ازاں میو نسپل کمیٹی اٹک کے ہال میں بھارت کے ظلم و استبداد اور کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی پر شر کاء کو ایک آ گاہی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی ۔ اس موقع پر ہال میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔