انگریز نے مسلمانوں کو کنفیوژ کرنے کیلئے فتنہ قادیانیت کو بڑھایا،مشتاق منہاس

انگریز نے مسلمانوں کو کنفیوژ کرنے کیلئے فتنہ قادیانیت کو بڑھایا،مشتاق منہاس

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں و کشمیر کونسل کے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت کے بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے بل کے محرکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ قادنیت ایک ایسا فتنہ ہے تاکہ لوگوں کے عقیدے اور ایمان کو کمزور کیا جاسکے ۔ قادیانی آستین کے سا نپ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کے ممبران ،محرکین اور تمام افراد جنہوں نے حصہ لیا سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انگریز سامراج نے مسلمانوں کو کنفیوژ کرنے کیلئے فتنہ قادیانیت کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد علماء کرام نے قادیانیت کو ختم کرنے کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 73کی اسمبلی میں میجر محمد ایوب خان ، سردار عبدالقیوم خان ، بیگم راجہ محمد حیدر خان اور دیگر تمام معزز ممبران کو تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے قرار دادپاس کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے فتنہ قادیانیت کا ریاست جموں وکشمیر سے تدارک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کے ممبران اور ہمارے لئے آج کا دن سعادت کا دن ہے ۔ بل کی منظوری ہمارے لئے سعادت کا باعث بنے گی ۔خصورﷺپر ہمارے مال ، جان اور ہماری اولادیں قربان ہوں ۔ بل کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کرتا ہوں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...