بل کی منظوری سے ریاست کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،وقاراحمدنور

بل کی منظوری سے ریاست کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،وقاراحمدنور

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ممبر اسمبلی و چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن وقار احمد نور نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے تحفظ ناموس رسالت بل متفقہ طور پر پاس ہونا ہمارے لئے باعث فخر و اعزاز ہے اس بل کی متفقہ طور پر منظوری سے ریاست کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے ممبران اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری اور راجہ محمد صدیق کو بل کی تیاری میں کر دار ادا کرنے پرمبارکباد اور شکریہ اداکیا ۔ قبل ازیں بل پر بحث کے دوران انہوں نے اس بل پر قائد ایوان راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر قانون راجہ نثار احمدخان کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے میں اس بل کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ایوان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کو متفقہ طور پر منظور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بدمعاش شخص نے میرے ایمان پر تہمت لگائی میں مرزا قادیانی پر ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں جس شخص نے محمدﷺ پر تہمت لگائی اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتا ہے ہمیں اپنے ایمان کے لئے اس بد معاش ، چور اور کرپٹ شخص کی طرف سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حدیت پاک ہے کہ اگرکوئی شخص دوسرے کو کافر کہے تو ان دونوں میں ایک شخص کافر ہو جاتا ہے اگر تو جس شخص کو کافرکہا گیا وہ کافر ہے تو ٹھیک اور اگر وہ صاحب ایمان ہے تو یہ بات پہلے شخص پر لوٹ آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بل کی مکمل حمایت و تائید کرتاہوں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...