کلرسیداں،معمولیتنازع،5افرادنے حملہ کرکے دوبھائیوں کوشدیدزخمی کردیا

کلرسیداں،معمولیتنازع،5افرادنے حملہ کرکے دوبھائیوں کوشدیدزخمی کردیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)مکان پر ا ینٹیں لگانے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ضیارب حسین سکنہ بھورا حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ ملزم مطلوب حسین ہمارے گھر کے سامنے بنے مکان کے قریب واقع ہماری حدود میں اینٹیں لگا رہا تھا جس کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم مطلوب اور اس کا بیٹا توقیر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے مجھے اینٹ ماری جو میری آنکھ پر لگی جبکہ دوسری اینٹ میری پیشانی پر لگی جس سے میں مضروب ہو گیا۔ملزمان کے ساتھ شان علی اور فیض علی بھی تھے جنہوں نے مجھے اور میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ناحق مضروب کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر