چکوال،حساس ادارے کے ملازم کو موٹرسائیکل سوارتین نوجوانوں نے لوٹ لیا

چکوال،حساس ادارے کے ملازم کو موٹرسائیکل سوارتین نوجوانوں نے لوٹ لیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حساس ادارے کے ملازم کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس بائی پاس کے اوپر موٹر سائیکل پر سوار3نوجوانوں نے اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا۔ محمد عنایت کار پر جونہی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے پہلے سرگودھا کی طرف جانے والے بائی پاس پرمُڑا تو آگے مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے اسلحے کی نوک پر اسے روک لیا۔ملزمان اس سے 16ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے تاہم انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔ محمد عنایت کی رپورٹ پر اے ایس آئی ضمیر حسین نے تفتیش شروع کردی ہے۔محمد عنایت حساس ادارے کا ملازم ہے اور مرید میں تعینات ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر