آزادکشمیر بھر میں 12تا15 فروری پولیو مہم کاآغازہوگا

آزادکشمیر بھر میں 12تا15 فروری پولیو مہم کاآغازہوگا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مورخہ12تا15فروری 2018آزادکشمیرکے تمام اضلاع ،مظفرآباد ، نیلم، جہلم ویلی (ہٹیاں)‘باغ ،حویلی‘ پونچھ،سدھنوتی‘ کوٹلی ‘ میرپور اور بھمبر میں پولیو گھر گھرمہم کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ اس مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔ ڈاکٹربشریٰ شمس پروگرام منیجر ای پی آئی آزادکشمیر نے بتایا ہے گو کہ ریاست جموں و کشمیر پولیو فری سٹیٹ ہے تا ہم اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔ لہذااس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔آزادکشمیر میں پولیو کی گھر گھر مہم کے دوران 748988 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے2177ٹیمیں 412فکس سینٹرز اور 149ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔فکس سینٹرز صبح8:00بجے سے شام 4بجے تک مہم میں مصروف عمل رہیں گے ۔ اس مہم کی سپرویژن کے لئے یونین کونسل سطح پر205زونل سپروائزز کے علاوہ539 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اُن کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کریں گے۔ہر ضلع کے DC آفس میں پولیو کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرکزی سطح پرپراونشل پروگرام منیجر ای پی آئی اے جے کے دفتر اپر چھتر مظفرآبادمیں بھی پولیو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 05822-921180ہے ٖجہا ں پر پولیو مہم کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر