چکوال کی قدیمی سوغات پہلوان ریوڑی کے مالکان کے درمیان تنازعے پر فیصلہ محفوظ

چکوال کی قدیمی سوغات پہلوان ریوڑی کے مالکان کے درمیان تنازعے پر فیصلہ محفوظ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز گوندل نے چکوال کی قدیمی سوغات پہلوان ریوڑی کے مالکان کے درمیان تنازعے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ پہلوان پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالکان کے درمیان جھگڑا پیدا ہونے کی وجہ سے پہلوان ریوڑی کے سرپرست اعلیٰ حاجی گلشیر خان نے ملک عامر سہیل اور ملک بابر سہیل کے ذریعے دعویٰ دائر کیا ہے کہ وہ پہلوان ریوڑی کے مالکان ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ریوڑی کا کاروبار کر رہے ہیں۔ اب ایک حصے دار شیخ وقار علی ہمارے کام میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف شیخ وقار علی کا موقف ہے کہ وہ پہلوان پرائیویٹ لمیٹیڈ کا چیف ایگزیکٹو ہے اور اب بدنیتی کیساتھ حاجی گلشیر خان وغیرہ نے تمام کاروبار پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے حساب کتاب بھی نہیں دے رہے۔ شیخ وقار علی کے ایڈووکیٹ امیر علی اور شیخ استمالت حسین جبکہ حاجی گلشیر خان کے وکیل نے چار گھنٹے تک طویل بحث کی اور اپنے موقف کے حق میں دستاویزی ثبوت فراہم کیے۔ فاضل جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سات فروری کو سنانے کا حکم جاری کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...