مہاجرین جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں،چوہدری فیروز

مہاجرین جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں،چوہدری فیروز

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مہاجر کیمپ امبور کے صدر چوہدری فیروز دین نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں،الحاق پاکستان کے داعی ہیں، تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کے باوجود کل جماعتی حریت کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کررہی ہے، آزادکشمیر میں حریت کانفرنس کے نمائندگان جس طرح تحریک آزادی کشمیر کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، مہاجرین انہیں تحریک کیلئے عملی جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری فیروز دین کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس اور مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ، حریت کانفرنس کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے مکار اور انتہاء پسند ہندو حکمرانوں نے مقبوضہ جموں کشمیر نہتے مظلوم کشمیری عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، قابض بھارتی فورسز کے ظلم کے باوجود حریت کانفرنس کا تحریک آزادی کشمیر کیلئے رول روز روشن کی طرح عیاں ہے اور آزادکشمیر میں حریت کانفرنس کے نمائندگان تحریک کیلئے بھرپور کردارادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حریت کانفرنس کی قیادت پر فخر ہے اور تحریک آزادی کیلئے مہاجرین حریت کانفرنس کے شانہ بشانہ اپنا رول ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے حریت کانفرنس نے بھی اپنی آواز بلند کی اور حکومت کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کیا جو مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے میں تقویت کا باعث بنا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر