کلرسیداں،تیزاب پی کرخودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون دوہفتے بعد چل بسی

کلرسیداں،تیزاب پی کرخودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون دوہفتے بعد چل بسی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والی شادی شدہ خاتون دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔متوفیہ کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ روز خاوند نے غصے میں آ کر اسے اپنی ذوجیت سے فارغ کردیا جس کے بعد خاتون اپنے ڈیڈھ برس کے بیٹے کو ہمراہ لے کر میکہ چلی گئی اور وہاں اس نے لیٹرین میں رکھی گئی تیزاب کی پوری بوتل پی ڈالی جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دو ہفتے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...