نوازشریف کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،اسلم کاظمی

نوازشریف کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،اسلم کاظمی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سید محمد اسلم کاظمی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں ۔محبوب قائد کا مظفرآباد میں تاریخی استقبال کر کے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر پورے آزادکشمیر سے ن لیگی کارکنوں کے علاوہ عوام نے تاریخی اور شاندار استقبال کیا ۔مظفرآباد میں نواز شریف کا جلسہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔سید اسلم کاظمی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔تمام اضلاع کے علاوہ حلقہ نمبر پانچ سے ن لیگ کا سب سے بڑا قافلہ مظفرآباد پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ 2018 ؁ء کے انتخابات میں پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر