راجہ فاروق حیدر نے ختم نبوت ؐ کابل منظورہونے کے بعد اپنے والدین کی قبروں اوردربار شاہ عنایت پرفاتحہ خوانی کی

راجہ فاروق حیدر نے ختم نبوت ؐ کابل منظورہونے کے بعد اپنے والدین کی قبروں ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے بارہویں آئینی ترمیم کا بل منظور ہونے کے فوراً بعد اپنی والدہ محترمہ سابق ممبر اسمبلی محترمہ سعیدہ خانم، اپنے والد محترم راجہ محمد حیدرخان اور دربار شاہ عنایت ؒ کے مزار پر گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔ بل کی منظوری کے فوراً بعد آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم تحریک ختم نبوت کے علماء کرام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مشائخ عظام اور کارکنان کی جانب سے وزیر اعظم کو مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ ایوان وزیر اعظم میں گزشتہ روز خصوصی ختم شریف اور دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیاتھاجس میں صاحبزادہ سلیم چشتی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر