چین کا کراچی میں ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امدادکا اعلان

چین کا کراچی میں ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امدادکا اعلان

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی شہری پرحملے اور ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی اور سماجی سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے،پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں،، ہمیں امید اور یقین ہے کہ پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اقدامات کرتا رہے گا، ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں ایک چینی شہری کی فائرنگ میں ہلاکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی انتہا پسند حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حملے پر قریبی توجہ دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین کے لئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔

مثبت امداد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر