دودھ کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،جاوید ناگوری

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،جاوید ناگوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اورقائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں20سے 30روپے کے اضافہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کاجن بے قابو ہے اور اوپر سے دودھ کے ہوشربا اضافے سے غریب ، متوسط طبقہ سمیت مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر لگ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب غریب ،مزدور اور نچلی طبقہ کی زندگی شدید متاثر ہوئے ہے اور ملک میں بیروزگاری میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب مہنگائی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ دودھ کے نرخوں میں ہوشربااضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ڈیری فارمز کے مسائل ترجیح بنیادی پر حل کئے جائیں۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...