محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ترقی نسواں حکومت سندھ میں کشمیر کے دن کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار میں سیکرٹری ترقی نسواں ہارون خان نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کشمیر کے حق خود ارادیت میں ان کا بھر پور ساتھ دیتا ہے اور انڈیا کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی اٹھاتا ہے۔ترقی نسواں کا ادارہ اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ اقوم متحدہ کی قرار داد کہ مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے اور کشمیری بچوں اور عورتوں پر ہونیولی والے ظلم کی روک تھام ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ترقی نسواں مسرت جبین نے نے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقء نسواں کے ادارہ ہر موقع پر خواتین کی فلاح بہبود کے لیے کوشاں ہے اور کشمیری خواتین کے اوپر ہونے والے ظلم پر ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہے۔اس موقع ولی خان ڈاکٹر امبر محمد یعقوب تخلیق فانڈیشن مریم امجدآواز فانڈیشن اورپنجاب کمیشن وومن اسٹیٹس کے ضیارحمان نے کشمیری خواتین بچوں اورکشیریوں کے ساتھ اظہہار یکجہتی کیا