ڈاکٹر عاصم کی غیرقانونی حراست،سماعت 6مارچ تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی غیرقانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر 6 مارچ تک ملتوی کردی. ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی غیرقانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی.ڈاکٹر عاصم کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف عدالت میں انکی والدہ اعجاز فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر ان پر مقدمات قائم کئے گئے،اگر انکی حراست کو غیرقانونی قرار دیا گیا تو ان کے خلاف زیرسماعت تمام مقدمات بھی ختم ہونگے. درخواست میں درخواستگزار کا مذید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لینے کے بعد ان پر دباو ڈال کر ان سے زبردستی من پسند کا بیان ریکارڈ کرایا گیا. عدالت نے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی غیرحاضری پر 6مارچ تک ملتوی کردی