شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو گی

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو گی
شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث مقدمات کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی تھی،سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کے نیب ریفرنسز میں پیش ہونے کا امکان ہے۔استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...