”ملک میں اتنے عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو جائے گی؟ “ پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بڑا اعلان ہو گیا

”ملک میں اتنے عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو جائے گی؟ “ پاکستانی کرکٹ ...
”ملک میں اتنے عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو جائے گی؟ “ پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بڑا اعلان ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میں 2 سال کا عرصہ لگے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے تیار کر دیا تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مزید تیاری درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کی وجوہات کا صحیح تعین کوچ اور مینیجر کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پرانے سٹار کھلاڑی اب بوڑھے ہو رہے ہیں اس لیے ہمیں ایک نئی ٹیم تیار کرنی پڑ رہی ہے اور نئے کھلاڑیوں کو سٹار بنانے میں وقت لگتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ میں کمزور ہیں اور اب ہماری تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں یہاں آئیں اور اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...