جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس یاور علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے جسٹس یاورعلی سے حلف لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس لاہورمیں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، سینئرججز، وکلاءاور دیگر نے شرکت کی ، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جسٹس یاور علی کو چیف جسٹس کا عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
چیف جسٹس یاور علی تقریب حلف برداری کے بعد ہائیکورٹ پہنچ گئے،سینئر جج جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کا استقبال کیا،اس موقع چیف جسٹس یاور علی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

ویڈیو دیکھیں