30 مارچ سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے: شیخ رشید

30 مارچ سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے: شیخ رشید
30 مارچ سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے: شیخ رشید

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 مارچ سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہوں گے۔ نواز شریف کی تحریک عدل نہیں غدر کی تحریک ہے۔ نواز شریف عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اسی ایجنڈے کے تحت ختم نبوت قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں، عام انتخابات دکھائی نہیں دیتے، پارٹی سربراہ سے متعلق کیس کا فیصلہ ہوتے نظر نہیں آرہا، متحدہ اکٹھے ہوتے نظر نہیں آرہی اور یہی دیکھنا ہوگا کہ جس پر وہ لندن کا سارے معاملے میں کیا کردار ہے، ایم کیو ایم ماضی جتنے ووٹ حاصل نہیں کرسکے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد