بدبخت باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

بدبخت باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا
بدبخت باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

پاکپتن (ویب ڈیسک)نواحی گاﺅں 55ایس پی میں باپ نے شادی شدہ بیٹی سے زبردستی کرلی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ملزم احمد علی کی شادی شدہ بیٹی اللہ رکھی گھر والوں سے ملنے آئی ہوئی تھی، ملزم اللہ رکھی کو زبردستی اٹھا کر دوسرے کمرے میں لے گیا اور وہاں زبردستی اپنی بیٹی سے زیادتی کرلی، اللہ رکھی نے شور مچایا تو سعید احمد (ماموں) اور دیگر رشتہ دار بھی آگئے۔ اس دوران ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔

بعدازاں بذریعہ پنچایت معافی مانگتا رہا، لیکن معافی نہ ملنے پر دھمکیاں دے رہا ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، تھانہ چکبیدی پولیس نے اللہ رکھی کے ماموں سعید احمد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /پاکپتن

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...