8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع

8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ ...
8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (این این آئی) مقامی عدالت نے 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے 70 سالہ معمر شخص کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع کردی ہے۔

منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے شیر شاہ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے 70 سالہ معمر شخص عبدالعزیز کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شیر شاہ میں مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم عبدالعزیز نفسیاتی مریض ہے، مبینہ واردات کے وقت ملزم کے پاس 40 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی تھی لہٰذا چند لوگوں نے رقم بٹورنے کے لئے ملزم پر زیادتی کرنے کا الزام لگاکر اسے پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ملک میں بچوں سے زیادتیوں کی لہر کی وجہ سے موجود دباﺅ میں آکر ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کرائے بغیر مقدمہ درج کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی