ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، جوڈیشل افسر کی بھابھی کے خلاف کیس چل نہیں رہا: ڈی جی ایف آئی اے

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، جوڈیشل افسر کی بھابھی کے خلاف کیس چل نہیں رہا: ڈی جی ...
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، جوڈیشل افسر کی بھابھی کے خلاف کیس چل نہیں رہا: ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جوڈیشل افسر کی بھابھی نے جعلی ڈگری لی اور پروفیسر بھرتی ہوگئی لیکن اس کے خلاف کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کیس میں کی جانے والی اپیلوں سے متعلق استفسار کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں ایک اپیل دائرہوئی ہے جبکہ کراچی کی ماتحت عدالت میں بھی ٹرائل چل رہا ہے، پشاورکا بھی ایک جعلی ڈگری کا معاملہ ہے لیکن پشاور میں جعلی ڈگری کاکیس چلاہی نہیں کیونکہ جس خاتون پروفیسر نے جعلی ڈگری لی وہ کسی جوڈیشل افسر کی بھابھی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...