مردان میں 3سالہ بچی اسما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کس طرح قتل کیا گیا ؟قاتل نے اعتراف جرم کر لیا ،تفصیل جان کر ہر پاکستانی کانپ اٹھے

مردان میں 3سالہ بچی اسما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کس طرح قتل کیا گیا ...
مردان میں 3سالہ بچی اسما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کس طرح قتل کیا گیا ؟قاتل نے اعتراف جرم کر لیا ،تفصیل جان کر ہر پاکستانی کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آر پی او مردان ڈاکٹر محمد سعید نے کہا ہے کہ ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا جہاں معصوم بچی نے چیخیں ماریں تو پہلے ملزم نے گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہا تھ رکھ کر دم گھونٹ دیا ۔تفصیل کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او مردان نے بتا یا دوپہر کے وقت معصوم اسما کے چچا نے اسے گھر جانے کو کہا،جب وہ گھر جانے لگی تو راستے میں اس نے ملزم کو دیکھا اور کہا کہ مجھے گنا لا کر دو جس پر ملزم نے کہا کہ کھیتوں سے جا کرخود لے آﺅ ،بچی کھیتوں میں گنا لینے گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے چلا گیا اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر اس نے چیخیں ماریں تو ملزم نے پہلے اس کا گلا دبا یا اور پھر منہ پر ہاتھ رکھ کر دم گھونٹ دیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ گرفتار ملزم محمد نبی کی عمر 15سال ہے ،جو کہ ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا ۔