دوشیزہ اغواء، ملزم ایک ماہ تک زیادتی کرتا رہا

دوشیزہ اغواء، ملزم ایک ماہ تک زیادتی کرتا رہا
دوشیزہ اغواء، ملزم ایک ماہ تک زیادتی کرتا رہا

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)تھانہ صدر کے علاقہ غریب آباد میں شادی کرنے کا جھانسہ دے کر ایک اوباش نوجوان نے ایک دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ملزم مرتضیٰ نے محلہ غریب آباد کی ر ہائشی محنت کش کی بیٹی (ر) کو شادی کا جھانسہ دے کر ضلع کچہری میں لے جانے کے بہانے اغواءکرلیا اور اسے ضلع کچہری میں لے جانے کی بجائے لاہور لے گیا جہاں اسے ایک ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ موقع پاکر (ر) وہاں سے بھاگ کر پولیس کے پاس پہنچ گئی جہاں اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے متعلق پولیس کو بتایا تو پولیس نے خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تھانہ فیروزالہ کے علاقہ شامکے میں 4 ملزمان ہادی، کاشی وغیرہ نے ایک بیوہ خاتون (ک) کو بس سٹاپ سے لفٹ دین ے کے بہانے اغواءکرنے کے بعد ایک حویلی میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ