A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں2 اہلکار شہید

Feb 07, 2018 | 11:44:AM

میران شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشتگردوں کے راکٹ حملے کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے حدی اور نورک میں دہشت گردوںنے راکٹوں سے حملہ کیا جس میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔ حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔

شہدا کے جسد خاکی اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں