عدلیہ مخالف تقاریر:نوازشریف،مریم نواز ،سعد رفیق اور دیگر وزراءکو نوٹس جاری،جواب طلب

عدلیہ مخالف تقاریر:نوازشریف،مریم نواز ،سعد رفیق اور دیگر وزراءکو نوٹس ...
عدلیہ مخالف تقاریر:نوازشریف،مریم نواز ،سعد رفیق اور دیگر وزراءکو نوٹس جاری،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف متفرق درخواست پر نوازشریف، مریم نواز، سعد رفیق اور دیگر وزراءکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں نوازشریف، مریم نواز، سعد رفیق اور دیگر وزراءکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے پشاوراورمظفر آبادمیں عدلیہ مخالف تقاریرکی گئیں،عدالت سے استدعا ہے کہ لیگی رہنماﺅں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا اور سماعت14 فروری تک ملتوی کردی۔