ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے ہیں،وفاقی حکومت نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا،رضی الدین کا الزام

ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے ہیں،وفاقی حکومت نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا،رضی ...
ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے ہیں،وفاقی حکومت نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا،رضی الدین کا الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی کے منتظم اعلیٰ رضی الدین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے ہیں،وفاق نکالنے کی اجازت نہیں دیتا،رضی الدین نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اوگرانے سرمایہ کاروں کوواپس بھجوانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،ان کا کہناتھا کہ 5سال گزرگئے،حکومت نے کسی بلاک کی نیلامی نہیں کی۔

خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی کے منتظم اعلیٰ رضی الدین کا کہناتھا کہ ان بلاکس پرکام کرکے 6 لاکھ بیرل یومیہ تیل نکال سکتے ہیں،نئے بلاکس پرکام سے آئل مافیاکویومیہ 40لاکھ ڈالرکانقصان ہوگا،انہوں نے کہا کہ نئے بلاکس پرکام سے پاکستان کی کل ضرورت پوری ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور