کرپشن الزامات:رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد

کرپشن الزامات:رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب ...
کرپشن الزامات:رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے سپرد

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے کرپشن الزامات میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک اور رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو کرپشن الزامات پر نیب نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا،آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی ۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...