راجہ صاحب!آج کل آپ کے ڈرانے والے لوگ نہیں آتے، انہیں تو لیکر آئیں، چیف جسٹس کے الیکشن ایکٹ کیس میں ریمارکس

راجہ صاحب!آج کل آپ کے ڈرانے والے لوگ نہیں آتے، انہیں تو لیکر آئیں، چیف جسٹس کے ...
راجہ صاحب!آج کل آپ کے ڈرانے والے لوگ نہیں آتے، انہیں تو لیکر آئیں، چیف جسٹس کے الیکشن ایکٹ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کےخلاف درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے راجہ ظفر الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظفرالحق صاحب !آپ عدالت آتے ہیں،ہمیں خوشی ہوتی ہے،آج کل آپ کے ڈرانے والے لوگ نہیں آتے،انہیں تو لےکرآئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ذراان لوگوں کوکبھی پیار سے لے کرآئیں،ہم بھی دیکھیں ہم ڈرتے ہیں یانہیں؟۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کاتقدس واضح نظر آناچاہئے تھا،جس کوجوملتاہے یہاں سے تول کرلے جائے، عدالتیں ختم ہوجائیں توپھرجنگل کاقانون ہوگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں نہ لوگوں کوہاتھ کھڑاکرنے کاکہہ سکتے ہیں،یہ عدالت آئین کے تحت بنائی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ لطیف کھوسہ فیصلے کوبراکہتے ہیں لیکن احترام کرتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن نے برطانوی عدالت کافیصلہ دکھایاہے جس کے فیصلے میں لکھا ہے بلاجوازتنقیدپرججزجواب دے سکتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کیخلاف غلط فہمیاں پھیلانے کاجواب دیناپڑتاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...