سینیٹ الیکشن ، نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو ن لیگ کی ٹکٹیں جاری

سینیٹ الیکشن ، نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو ن لیگ کی ٹکٹیں ...
سینیٹ الیکشن ، نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو ن لیگ کی ٹکٹیں جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو سینیٹ کی ٹکٹیں جاری کردی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ن لیگ کی جانب سے مشاہد حسین سید، نزہت صادق اور کامران مائیکل کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں جبکہ باقی امیدواروں کو بھی جلد ٹکٹ جاری کردیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعت ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں اتحادی و صوبائی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی کردی گئی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...