نشے سے نجات کا روحانی علاج،اللہ کا یہ اسمائے مبارکہ دل اور دماغ کو ہر طرح کی کمزوری سے بچاتا ہے

نشے سے نجات کا روحانی علاج،اللہ کا یہ اسمائے مبارکہ دل اور دماغ کو ہر طرح کی ...
نشے سے نجات کا روحانی علاج،اللہ کا یہ اسمائے مبارکہ دل اور دماغ کو ہر طرح کی کمزوری سے بچاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نشہ موجودہ دور کی ایسی لعنت ہے جس نے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا اور خوبصورت انسانوں کی جوانیاں اور رعنائیاں کھا گیا ہے۔نشہ سگریٹ ،شراب،ہیروئن یا دولت کا ہی کیوں نہ ہو اس سے جتنی جلد نجات مل جائے اچھی بات ہوگی۔بہت سے لوگ نشہ سے جان چھڑوانے کے لئے اپنا علاج بھی کراتے ہیں لیکن قوت فیصلہ کمزور ہونے سے وہ کامیاب نہیں ہوتے،ان کا دل اور دماغ نشہ کا محتاج ہوچکا ہوتا ہے۔ایسے لوگ جو اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ ’’یا قابض ‘‘ کو روازنہ اکیالیس سو بار پڑھنا معمول بنا لیں ،پانی پر اسکا دم کرکے بھی پئیں تو ان کے اندر غیر معمولی قوت ارادی پیدا ہوجاتی اور تطہیر کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔خلوص نیت سے باوضو ہوکر اکیالیس روز تک پڑھیں۔نشہ کے عادی خود نہ پڑھ سکیں تو جس دوران وہ ترک نشہ ادویات استعمال کررہے ہوں انہیں کوئی بھی عزیز یہ پانی دم کرکے پلاتے رہا کریں۔

یاقابض کے اسقدر روحانی اثرات ہیں کہ بیاں ختم ہوجاتا ہے مگر اسکی خصوصیات احاطہ قلم میں نہیں لائی جاسکتیں۔یا قابض کا ورد کرنے والوں کے اندر سے خوف ختم ہوجاتا اور جو لوگ ان کا برا چاہتے ہیں ،وہ خود اس ذاکر سے خوف کھانے لگتے ہیں۔یہ جلالی اسم مبارکہ ہے اس لئے با وضو ہوکر اور درود پاک اول و آخر گیارہ گیارہ بار لازمی پڑھیں ۔
ْْ۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -