”ڈار بھائی میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ ویرات کوہلی بھی ہر دلعزیز امپائر علیم ڈار کے گرویدہ ہو گئے، ایسے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے

”ڈار بھائی میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ ویرات کوہلی بھی ہر ...
”ڈار بھائی میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ ویرات کوہلی بھی ہر دلعزیز امپائر علیم ڈار کے گرویدہ ہو گئے، ایسے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اپنے شاندار فیصلوں کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور دنیا بھر کے بڑے بڑے کرکٹرز ان کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ مجھ سے شادی کر لو“ پاکستانی نوجوان کی اس خاتون پائلٹ کو پیشکش، آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
وہ اس وقت جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری سیریز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ 2 میچوں میں کچھ انتہائی شاندار فیصلے بھی دئیے۔ بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی شاہد آفریدی اور محمد عامر کے ہی دوست نہیں ہیں بلکہ وہ علیم ڈار کے بھی گرویدہ نکلے اور ان کیلئے ایک ایسا پیغام جاری کر دیا ہے کہ پاکستانی بھی ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے ویڈیو پیغام میں کہا ”ہیلو علیم بھائی۔۔۔ میں نے سنا ہے کہ آپ نے نیا ریسٹورنٹ کھولا ہے ”ڈارز ڈیلائٹو“ میں آپ کو بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے۔ میری دعا ہے کہ جیسے آپ نے امپائرنگ کی فیلڈ میں نام کمایا ہے، آپ کا ریسٹورنٹ بھی آگے بڑھے اور اتنا ہی نام کمائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اس ریسٹورنٹ کے ذریعے آپ بہرے بچوں کیلئے ایک سکول بنانا چاہتے ہیں جس کی تمام فنڈنگ اس ریسٹورنٹ کی کمائی سے ہو گی تو میں آپ کو بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اس کے ذریعے جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور ہو۔ سب لوگوں سے بولوں کا وہ ضرور ان کے ریسٹورنٹ پر جائیں اور کھانا کھا کر دیکھیں، میری نیک خواہشات علیم بھائی کے ساتھ ہیں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔