اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان

اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان
اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ننھی اسما کے قاتل کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک خون کے قطرے سے پولیس نے کیس حل کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران نے اسما کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو خون کا صرف ایک قطرہ ملا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی خیبرپختونخوا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ کے پی پولیس جدید سائنسی اور فورانزک طریقے سے کام کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا اسما قتل میں پولیس چیف نے پروفیشنل بریفنگ دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کوئی سیاسی فتح نہیں دکھائی گئی، پنجاب اور سندھ کی سیاسی اور جرائم پیشہ پولیس اور خیبرپختونخوا کی پروفیشنل پولیس میں یہی واضح فرق ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد